ملک میں ہفتہ وار بنیاد پر گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،آٹا زندہ مرغی آلو گھی مہنگے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں ہفتہ وار بنیاد پر گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا آٹا زندہ مرغی آلو گھی مہنگے ہو گئے۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح 12.94 فیصد تک پہنچ گئی ،ایک ہفتے میں 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 262 روپے 35 پیسے تک پہنچ گئی ،ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے 35 پیسے کا اضافہ ہوا ،ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 152 روپے 28 پیسے بڑھ گئی ،آلو 2 روپے 95 پیسے فی کلو اور لہسن 9 روپے 9 روپے 95 پیسے فی کلو مہنگا آٹے کا 20 کلو تھیلا کی قیمت میں 23 روپے سے زائد کا اضافہ ،اڑھائی کلو برانڈڈ گھی 3 روپے 29 پیسے مہنگا ہوگیا چینی کی فی کلو قیمت میں 47 پیسے کا اضافہ ہوا،پیٹرول، ڈیزل، ٹماٹر، مٹن، تازہ دودھ، چاول بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ایک ہفتے میں 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ایک ہفتے میں انڈے، کیلے، پیاز، دالیں اور مصالحہ جات سستے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے 21 اشیائ کی قیمتوں میں استحکام رہا

Recent Posts

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

7 mins ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

31 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

41 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

49 mins ago

پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین…

56 mins ago

پاکستان میں سوزوکی بولان کا باب بند، منی وین کا متبادل کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے والی گاڑیوں میں سے ایک سوزوکی بولان…

1 hour ago