فاسٹ بالر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف کا شکار

لاہور(قدرت روزنامہ)فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے بعد ڈارون ٹور سے باہر ہوگئے ہیں .

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کی پاکستان واپسی پر میڈیکل پینل ان کی انجری کو نوعیت کا جائزہ لے گا .

آل راؤنڈر مبصر خان کو وائٹ بالاسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے .

جبکہ فاسٹ بولر خرم شہزاد دو ون ڈے میچوں میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے . پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ جمعہ سے شروع ہوگا .

یاد رہے کہ پہلا میچ پاکستان شاہینز نے 148 رنز سے جیتا تھا . پاکستان شاہینز ڈارون میں دو ون ڈے میچز اور ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ بھی لے گی .

. .

متعلقہ خبریں