نیشنل بینک بے روزگار نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ قرض فراہمی کیلیے پُرعزم


کراچی(قدرت روزنامہ) نیشنل بینک آف پاکستان نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ساتھ ملاقات میں نوجوانوں کو قرض کی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا نیشنل بینک کے ہیڈ آفس پہنچنے پر صدر این بی پی رحمت علی حسنی اور ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ڈویژنل ہیڈ آف گورنمنٹ اور اسپیشلائزڈ ایجنسیز فاروق حسن نے خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر ہونے والی ملاقات میں صدر نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) رحمت علی حسنی نے بے روزگار نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ قرض کی فراہمی کے عزم کااظہار کیا ہے۔
ملاقات کے دوران اقتصادی ترقی میں معاونت اور صارف کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے این بی پی کے کردار پر مفید اور تعمیری بات چیت کی گئی۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے معاشی ترقی میں ایک اہم قومی ستون کی حیثیت سے این بی پی کے کردار کی تعریف کی اور ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس سے ابھرتے ہوئے انٹرپرینورز کو معاونت ملے اور کمزور گروپوں کو بہتر خدمات حاصل ہوں۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago