آئی پی پیز سے معاہدوں کی منسوخی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر


شیخوپورہ(قدرت روزنامہ)آئی پی پیز سے بجلی خریدنے کے معاہدوں کی منسوخی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
چیئرمین تحریک انصاف (نظریاتی) اختر اقبال ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آئی پی پیز سے بجلی مہنگے داموں خریدنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، مصطفی کمال، گوہر اعجاز رٹ پٹیشن میں ہمارا ساتھ دیں، آئی پی پیز سے معاہدے گھناؤنا گندا فعل ہیں جو پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔
اختر اقبال ڈار نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان سے استدعا ہے کہ رٹ پٹیشن کو انسانی بنیادی حقوق مفاد عامہ اور پاکستان کے مقدمے کے طور پر فوری سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، آئی پی پیز کو ہونے والی کیپسٹی پیمنٹ پر بھی حکم امتناعی جاری کیا جائے۔
انہوں نےکہا کہ آئی پی پیز کو گارنٹی دینے، گارنٹی لینے والے بھی حکمران ہیں اور پاور پلانٹ لگانے والے بھی حکمران ہیں، سرکاری افسران کیلئے مفت بجلی، گیس اور پٹرول کے کلچر کو فوری ختم کیا جائے، آئی پی پیزتمام مالکان کو انصاف کےکٹہرے میں لاکر لوٹی ہوئی تمام رقم قومی خزانے میں واپس جمع کرائی جائے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago