اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، انتظامیہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے سیاسی جماعتوں کو احتجاج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور اس کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جماعت اسلامی کی جانب سے 26 جولائی کو احتجاجی جلسے کے اعلان کے معاملے پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اور کسی بھی قسم کے جلسے جلوس یا احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی اور قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔
شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے بیان میں کہا ہے کہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے، شہری کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے سے اجتناب کریں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کا احتجاج ملتوی کرنا عمران خان سے ملاقات سے مشروط کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والا احتجاج…

1 min ago

ایک ماہ کے دوران پی آئی اے کے تیسرے طیارے میں فنی خرابی، کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

کراچی (قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات کے شہر العین سے اسلام آباد کے لئے پی…

6 mins ago

شجاع آباد میں اسلحہ کے زور پر نویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی

ملتان(قدرت روزنامہ)شجاع آباد کےعلاقےسکندرآباد میں نویں جماعت کی طالبہ سے جنسی زیادتی کا شکارہوگئی۔ نجی…

10 mins ago

ایم کیو ایم نے ا ٓئینی ترمیم کی حمایت کیلئے حکومت کو اپنا مطالبہ پیش کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے 26 ویں آئینی…

17 mins ago

جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس سے متعلق نیا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے سلسلے میں راولپنڈی اور…

40 mins ago

ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر پی سی بی کا ہنگامی اجلاس آج طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی سی بی کا ہنگامی اجلاس آج…

1 hour ago