شہباز شریف پارٹی کے اندر ہونے والی نا انصافیوں کا غصہ غیر آئینی اور غیر جمہوری مطالبات کرکے نہ نکالیں، فواد چوہدری
وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ایم ایل این کی سیاست کو بڑے میاں صاحب اور ان کی صاحبزادی نے دفن کر دیا ہے . وفاقی وزیر نے کہاکہ اکستان میں کرپشن کا سورج طلوع کرنے والے لندن میں غروب ہو چکے ہیں . وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ پاکستان کی عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، اگر یہ اقتدار میں ہوں تو حکومت آئینی مدت پوری کرے،عوام اگر اقتدار عمران خان کو دیں تو ان سے برداشت نہیں . چوہدری فواد حسین نے کہاکہ جنہیں سرکاری وسائل اور پروٹوکول استعمال کرنے کی دہائیوں پر محیط لت لگی ہو وہ اقتدار و اختیار کے بغیر ایسے ہی تڑپتے ہے جیسے مچھلی پانی کے بغیر . چوہدری فواد حسین نے کہاکہ اگر ملک میں آج مہنگائی ہمہے تو اس کی وجہ آپ کی اربوں کھربوں کی کرپشن اور غیر ملکی قرضے ہیں جو آپ ذاتی مفاد کے لئے لیتے رہے . وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ مولانا اپنی سیاسی انا کی تسکین کیلئے جمہوری نظام سے نہ کھیلیں، انہیں سابقہ دور میں قومی اسمبلی میں کی گئی اپنی تقاریر کیوں نہیں یاد آرہیں چوہدری فواد حسین نے کہاکہ اپنی ایک پلیٹ حلوے کے لیے پوری دیگ کیوں الٹانا چاہتے ہیں . نواز شریف اپنے بھائی اور مریم نواز اپنے چچا شہباز شریف کے ساتھ وہی سلوک کر رہے ہیں جو زرداری اور بلاول نے مل کرمولانا فضل الرحمان سے کیا ہے . وفاقی وزیر نے کہاکہ مولانا کو اپنی یہ عزت افزائی کبھی نہیں بھولنی چاہیے، مولانا صاحب اور شہباز شریف مل کر انجمن متاثرین بنالیں . . .