پاکستان کی پہلی ’مصنوعی ذہانت‘ انفلوئنسر شبنم کی سوشل میڈیا پر دھوم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کی پہلی ’مصنوعی ذہانت‘ (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) انفلوئنسر شبنم کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی .

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے تیار کی گئی سوشل میڈیا انفلوئنسر شبنم کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ان کی دلکش اور خوبصورت تصاویر موجود ہیں، جن میں انہیں پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور کشمیر کی سیاحت کرتے دیکھا جا سکتا ہے .

شبنم کے انسٹاگرام اکائونٹ پر ’بائیو‘ میں بتایا گیا ہے کہ وہ اسلام آباد کی رہائشی اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں ایم بی اے کی طالبہ ہے . بائیو میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شبنم فٹنس ٹرینر اور ماڈل ہے اور کھانا کھانے کی شوقین ہے . شبنم کے انسٹاگرام اکائونٹ پر فالوورز کی تعداد 3ہزار سے زائد ہو چکی ہے .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Shabnam Xai (@shabnam_xai)

اس کے فالوورز میں 22معروف پاکستانی فنکار بھی شامل ہیں، جن میں درفشاں سلیم، اقرا عزیز، عائزہ خان، سائرہ یوسف، یمنیٰ زیدی، ایمن خان، ہانیہ عامر، سارہ خان، عائشہ عمر، علی ظفر اور فیروز خان شامل ہیں . شبنم کی تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین اس کے تخلیق کار کو بھی خوب سراہ رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں