پاکستان کی پہلی ’مصنوعی ذہانت‘ انفلوئنسر شبنم کی سوشل میڈیا پر دھوم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کی پہلی ’مصنوعی ذہانت‘ (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) انفلوئنسر شبنم کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے تیار کی گئی سوشل میڈیا انفلوئنسر شبنم کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ان کی دلکش اور خوبصورت تصاویر موجود ہیں، جن میں انہیں پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور کشمیر کی سیاحت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔شبنم کے انسٹاگرام اکائونٹ پر ’بائیو‘ میں بتایا گیا ہے کہ وہ اسلام آباد کی رہائشی اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں ایم بی اے کی طالبہ ہے۔ بائیو میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شبنم فٹنس ٹرینر اور ماڈل ہے اور کھانا کھانے کی شوقین ہے۔ شبنم کے انسٹاگرام اکائونٹ پر فالوورز کی تعداد 3ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

اس کے فالوورز میں 22معروف پاکستانی فنکار بھی شامل ہیں، جن میں درفشاں سلیم، اقرا عزیز، عائزہ خان، سائرہ یوسف، یمنیٰ زیدی، ایمن خان، ہانیہ عامر، سارہ خان، عائشہ عمر، علی ظفر اور فیروز خان شامل ہیں۔شبنم کی تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین اس کے تخلیق کار کو بھی خوب سراہ رہے ہیں۔

Recent Posts

پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے دوران انگلینڈ میں بین اسٹوکس کےگھر چوری ہوئی

لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…

3 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پشاور سے لاہور پہنچ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…

4 hours ago

بنوں کے علاقے بکا خیل میں آپریشن،8خوارج ہلاک،میجر سمیت3جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…

4 hours ago

شادی کے 35 سال بعد علیحدگی کی خبروں پر فردوس جمال نے ردعمل دیدیا

کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…

4 hours ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: 33 ویں پیشی پربھی تفتیشی افسرپر جرح مکمل نہ ہوسکی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…

4 hours ago

جوڈیشل کمیشن، سیاسی جماعتوں کی جانب سے دیئے گئے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…

5 hours ago