انہوںنے کہاکہ اس کٹھ پتلی کو ملک پر مسلط کر کے، عوام کے مینڈیٹ کو چوری کر کے ، الیکشن چوری کر کے کیا حاصل کیا گیا . انہوںنے کہاکہ آج ملک جس تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے اس کی ذمہ داری کسی کو لینی چاہیے ، اس کٹھ پتلی کو لانے والوں ، کٹھ پتلی کو مسلط کر نے والوں اور الیکشن چوری کر نے والوں کو اپنے اعمال کے اوپر دیکھا جانا چاہیے کہ ایسا کر نے کی وجہ سے آج ملک کس حالت میں پہنچ چکا ہے . انہوںنے کہاکہ آج عوام کس حال کو پہنچ چکے ہیں ، یہ بات پوری طرح سے عیاں ہو چکی ہے اورعوام کو ادراک ہو چکا ہے . انہوںنے کہاکہ اگر اس ملک نے آگے بڑھنا ہے اور قائم رہناہے تو ملک کو آئین کے مطابق چلانا ہوگا ، ہر کسی کو اپنی آئینی حدود کا تعین کر نا ہوگا ،آئین کے بغیر ملک قائم نہیں رہ سکتا ہے نہ چل سکتا ہے ، آئین کے مطابق ملک کو چلانا ہوگا ، ووٹ کو عزت دینا ہوگی اور عوام کو صاف اور شفاف الیکشن دینے ہونگے . انہ;ںنے کہاکہ یہ ملک قائم رہے گا اور انشاء اللہ ملک آگے بڑھے گا . انہوںنے کہاکہ صاف اور شفاف الیکشن کے بغیر کوئی حل نہیں ہے . انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کے دور اقتدار میں ملک ہر دن تباہی کی طرف جائیگا اور حالات خراب ہو تے چلے جائیں . انہوںنے مطالبہ کیا کہ عوام کے ووٹ کو عزت دی جائے ،عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے نہ کہ تبدیل کیا جائے ، ہم عوام کی صوابدید پر چھوڑتے ہیں جس کے حق میں فیصلے کریں اسے ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی چاہیے اور ایسی سیاست قیادت سامنے آنی چاہیے جو سب کو ساتھ لیکر چلے جو سب کو ملک کی بہتری کیلئے اپنے ساتھ ملا سکے . رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ایسی قیادت نہیں ہوجو افغانستان میں مذاکرات پر یقین رکھتی ہو لیکن اپوزیشن سے ہاتھ ملانے پر یقین نہیں رکھتی ہو ،جسے سیاسی جماعتوں سے نفرت ہو اور ان سے بو آتی ہوئی ایسی قیادت ملک کو آگے لیکر نہیں جاسکتی . . .
فیصل آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے نفرت رکھنے والی قیادت ملک کو آگے لیکر نہیں جاسکتی ،ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے ، اس کی ذمہ داری کسی کو لینی چاہیے ،ملک کو آئین کے مطابق چلاناہوگا ،ہر کسی کو اپنی آئینی حدود کا تعین کر نا ہوگا ،آئین کے بغیر ملک قائم نہیں رہ سکتا ہے نہ چل سکتا ہے، ووٹ کو عزت دی جائے اور ملک میں صفاف اور شفاف انتخابات کرانے چاہئیں .
ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اسلام آباد کی خبریں مایوس کن ہیں ، انتہائی خطرناک ہیں .
متعلقہ خبریں