ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکاراؤں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کا اعزاز اس سال بھی دپیکا پڈوکون کے پاس رہا ہے .
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق 2024ء میں بالی ووڈ اداکاراؤں کی معاوضے کے لحاظ سے درجہ بندی فہرست میں پہلے نمبر پر برقرار رہنے والی دپیکاپڈکون ایک فلم کا معاوضہ 15سے 20کروڑ روپے لے رہی ہیں .
اس فہرست میں عالیہ بھٹ، دپیکا پڈوکون کے کافی قریب ہیں اور دوسرے نمبر پر ہیں . وہ ایک فلم کی فیس 15کروڑ روپے لیتی ہیں . تیسرے نمبر پر کرینہ کپور ہیں جو ایک فلم کا معاوضہ 8سے 11کروڑ روپے لیتی ہیں . چوتھے اور پانچویں نمبر پر کترینہ کیف اور شردھا کپور ہیں جو بالترتیب 10کروڑ اور 8کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں .
فہرست میں شامل دیگر اداکاراؤں میں کریتی سینن 9کروڑ روپے اور کیارا ایڈوانی، کنگنا رناوت اور تاپسی پنوں 5سے 8کروڑ روپے فی فلم معاوضہ لیتی ہیں .