اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 میں ترمیم کرتے ہوئے 500 ڈالر فی سیٹ سے زائد مالیت کے موبائل فونز کی درآمد پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا ہے .
تازہ ترین سیلز ٹیکس ایکٹ کے مطابق موبائل فونز یا سیٹلائٹ فونز کی درآمد پر 25 فیصد سیلز ٹیکس درآمدی قیمت (500 امریکی ڈالر سے زیادہ) فی سیٹ، یا مینوفیکچرر کی طرف سے سپلائی کی صورت میں روپے میں مساوی قیمت کی بنیاد پر وصول کیا جائے گا .
ایف بی آر نے نظرثانی شدہ سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ ان لینڈ ریونیو بھی قائم کیا ہے جس کا کام ٹیکس فراڈ روکنا، تجزیہ اور تفتیش کرنا ہوگا .
. .