بیرونی قرضوں کی مد میں ادائیگی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی

کراچی (قدرت روزنامہ) بیرونی قرضوں کی مد میں ادائیگی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی واقع ہو گئی ہے .

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرونی قرض کی مد میں 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی،جس سے سٹیٹ بینک کے ذخائر 9.42 ارب ڈالر سے کم ہوکر 9.03 ارب ڈالر رہ گئے ،جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.90 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.30 ارب ڈالر ہوگئے .

سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر 36.80 کروڑ ڈالر کمی سے 14.33 ارب ڈالر رہ گئے .

. .

متعلقہ خبریں