حکومت کا پی ایس ایل کی طرز پر ہاکی لیگ کروانے کا فیصلہ

کراچی (قدرت روزنامہ) حکومت نے رواں سال دسمبر میں پی ایس ایل کی طرز پر پاکستان میں پہلی بار ہاکی لیگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے .


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے رواں سال دسمبر میں پی ایس ایل کی طرز پر ہاکی لیگ کے انعقاد کی خوشخبری سنائی .

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق ملک میں قومی کھیل کو فروغ دے رہے ہیں، ملک میں ادارہ جاتی کھیلوں کو بحال کیا، جبکہ کھلاڑیوں کی فلاح و بہود کیلئے اسپورٹس فنڈ بھی قائم کررہے ہیں . رانا مشہود نے اولمپئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کو اسٹیٹ آف دی آرٹ قرادیتے ہوئے نوجوانوں کیلئے ایسی ہی اکیڈمی بنانے کا اعلان بھی کیا . ان خیالات کا اظہار انہوں نےاولمپئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا . یوتھ پروگرام کے چیئرمین نے کہا کہ اولمپئن اصلا ح الدین ہاکی اکیڈمی کیساتھ ملکر نوجوانوں کیلئے ایونٹس کا انعقاد کیا جائیگا، جو ادارے ہاکی کی ٹیمیں بنانے کے حوالے سے وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل نہیں کررہے وہ ہماری نظر میں ہیں، اسپورٹس انڈو منٹ فنڈ سے ضرورت مند کھلاڑیوں کے مسائل حل ہونگے . رانا مشہود نے اولمپئن اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کیلئے 100 ہاکی سٹیکس اور ہاکی کٹس دینے کا اعلان بھی کیا .

. .

متعلقہ خبریں