حکومت کا پی ایس ایل کی طرز پر ہاکی لیگ کروانے کا فیصلہ

کراچی (قدرت روزنامہ) حکومت نے رواں سال دسمبر میں پی ایس ایل کی طرز پر پاکستان میں پہلی بار ہاکی لیگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے رواں سال دسمبر میں پی ایس ایل کی طرز پر ہاکی لیگ کے انعقاد کی خوشخبری سنائی۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق ملک میں قومی کھیل کو فروغ دے رہے ہیں، ملک میں ادارہ جاتی کھیلوں کو بحال کیا، جبکہ کھلاڑیوں کی فلاح و بہود کیلئے اسپورٹس فنڈ بھی قائم کررہے ہیں۔رانا مشہود نے اولمپئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کو اسٹیٹ آف دی آرٹ قرادیتے ہوئے نوجوانوں کیلئے ایسی ہی اکیڈمی بنانے کا اعلان بھی کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےاولمپئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔یوتھ پروگرام کے چیئرمین نے کہا کہ اولمپئن اصلا ح الدین ہاکی اکیڈمی کیساتھ ملکر نوجوانوں کیلئے ایونٹس کا انعقاد کیا جائیگا، جو ادارے ہاکی کی ٹیمیں بنانے کے حوالے سے وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل نہیں کررہے وہ ہماری نظر میں ہیں، اسپورٹس انڈو منٹ فنڈ سے ضرورت مند کھلاڑیوں کے مسائل حل ہونگے۔ رانا مشہود نے اولمپئن اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کیلئے 100 ہاکی سٹیکس اور ہاکی کٹس دینے کا اعلان بھی کیا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

5 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago