پاکستان نے 126ممالک کے شہریوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان نے 126ممالک کے شہریوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیرصدارت گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 126ممالک کے لیے آن لائن ویزہ ایپلی کیشن سسٹم کے نفاذ کی منظوری دی گئی۔ اس سسٹم کے ذریعے ان 126ممالک کے شہری محض 24گھنٹوں میں پاکستان کا کاروباری اور سیاحتی ویزہ مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ان ممالک کے شہری ویزہ پراسیسنگ فیس سے بھی مستثنیٰ ہوں گے۔ اس کے علاوہ تیسرے ملک کا پاسپورٹ رکھنے والے سکھ یاتریوں کو ویزا آن آرائیول کی سہولت دینے کے لیے ایک الگ ذیلی کیٹیگری کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اس حوالے سے وزارت داخلہ میں ایک ڈیش بورڈ قائم کیا جائے گا جو آن لائن ویزہ سسٹم کی نگرانی کرے گا۔وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے ویزہ پروگرام سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔ ویزہ پالیسی میں نرمی کے فیصلے سے پاکستان دیگر ممالک کے شہریوں کے لیے ایک پرکشش مقام بن گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں ایئرپورٹس پر ای گیٹس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ جلد گوادر سمیت ملک کے 9ایئرپورٹس پر ان کا اجراء کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ای گیٹس قائم کیے جائیں گے۔

Recent Posts

پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے دوران انگلینڈ میں بین اسٹوکس کےگھر چوری ہوئی

لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…

3 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پشاور سے لاہور پہنچ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…

3 hours ago

بنوں کے علاقے بکا خیل میں آپریشن،8خوارج ہلاک،میجر سمیت3جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…

4 hours ago

شادی کے 35 سال بعد علیحدگی کی خبروں پر فردوس جمال نے ردعمل دیدیا

کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…

4 hours ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: 33 ویں پیشی پربھی تفتیشی افسرپر جرح مکمل نہ ہوسکی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…

4 hours ago

جوڈیشل کمیشن، سیاسی جماعتوں کی جانب سے دیئے گئے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…

5 hours ago