وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بیرک گولڈ کے صدر و سی ایی او مارک بریسٹو کی ملاقا ت


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بیرک گولڈ کارپوریشن کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر مارک بریسٹو نے یہاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں کانکنی اور صوبے میں جاری معاونتی منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلیٰ نے سی ای او اور صدر بیرک گولڈ کارپوریشن مسٹر مارک بریسٹو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو موثر سیکورٹی و تحفظ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے عالمی و قومی منصوبوں سے بلوچستان اور پاکستان کا روشن مستقبل وابستہ ہیوفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے منصوبوں کے لئے سیکورٹی کا جامع پلان تشکیل دے دیا ہے غیر ملکی منصوبوں کی سیکورٹی کے لئے لیویز فورس میں بھرتی کرلی گئی ہے انہوں نے کہا کہ بیرک گولڈ کارپوریشن کے فلاحی کاموں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہیموثر کمیونیکیشن اسٹریٹیجی تشکیل دیکر فلاح عامہ کے منصوبوں کو اجاگر کیا جانا چاہئے فلاحی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا بیرک گولڈ کارپوریشن کے صدر و سی ای او نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اور بیرک گولڈ اشتراکی کاوشوں کے تحت عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات کا تسلسل برقرار رکھے گی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago