آئی پی پیز کیساتھ معاہدے صنعتی شعبے کیلئے تباہ کن ہیں، ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی عبداللہ اچکزئی، سینئر نائب صدر حاجی آغاگل خلجی اور نائب صدر سید عبدالاحد آغا نے آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں کو صنعت کاری کے شعبے کے لیے تباہ کن قرار دیتے ہوئے ان کی منسوخی اور بجلی کی قیمتوں کا ازسرنو جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ روز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان میں بزنس کمیونٹی کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں اور بجلی بلوں میں مختلف چارجز کی شمولیت سے ملک بھر کے صنعتکاروں کو معاشی بدحالی کا سامنا ہے بلکہ صنعتیں بند ہونے کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔ اس سلسلے میں ملک اور صوبے کے صنعتکار سراپا احتجاج ہے، ان کا کہنا تھا کہ40 کے قریب خاندانوں کے آئی پی پیز ہیں، جن کے لئے 24 کروڑ عوام کا خون چوسا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی آئی پی پیز والوں کو بجلی خریدے بغیر اربوں روپے ادائیگی کی گئی،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹرانسمیشن لائنوں میں یہ سکت ہی نہیں کہ وہ نیشنل گریڈ سے ہیوی پروڈکشن کو برداشت کر سکے ہم سمجھتے ہے کہ بغیر سوچے سمجھے آئی پی پیز لگا دئے گئے مگر ٹرانسمیشن لائنوں کی حالت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی یہی صورتحال ملک کے دیگر اکائیوں میں بھی ہے جس کی وجہ سے آئی پی پیز کو اربوں روپے زائد ادائیگی ہو رہی ہے۔انہوں نے آئی پی پیز کے غیر جانبدار آڈیٹر کے ذریعے احتسابی آڈٹ کا مطالبہ کیا انہوں نے بجلی کے بڑے تجارتی،گھریلو اور صنعتی اور چیمبرز کے نمائندوں کو نیپرا اتھارٹی میں صوبوں کی طرز پر نمائندگی دینے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ بجلی کی قیمتوں ودیگر امور بارے فیصلہ سازی میں وہ حصہ لے سکے انہوں نے آئی پی پیز معاہدوں کی فوری تنسیخ اور بجلی کی قیمتوں پر نظر ثانی کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لئے بغیر فیصلوں سے صارفین میں بداعتمادی اور اضطراب جنم لیتے ہیں۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago