بارشوں سے حب ندی کا متبادل راستہ پانی میں بہہ گیا، حادثات کا خدشہ


حب(قدرت روزنامہ)کراچی کوئٹہ شاہراہ پر حب ندی کے متبادل راستے کا ایک حصہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے پانی میں بہہ گیا، جس متبادل راستے پر سفر کرنے والے مسافروں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق، مقامی ذرائع کے مطابق فوری طور پر مرمتی کام شروع نہ کیا گیا، اس راستے پر کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے، مقامی لوگوں اور مسافروں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے، ایک مقامی شہری نے کہا، ہمیں اس متبادل راستے سے گزرنے میں اب بہت دشواری کا سامنا ہے۔ راستے کا ایک حصہ پانی میں بہہ جانے کے بعد یہاں سے گزرنا خطرناک ہوگیا ہے۔ اگر فوری طور پر مرمتی کام نہ کیا گیا تو یہ راستہ مکمل طور پر بلاک ہوجائے گا ایک اور شہری نے کہا، بارشوں کے بعد اس متبادل راستے کی حالت اور بھی خراب ہوگئی ہے۔ ہمیں خوف ہے کہ یہاں کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے حب ندی کے متبادل راستے پر روزانہ ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں اور اس کی اہمیت کے پیش نظر فوری مرمتی کام کی ضرورت ہے۔ اگر ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے نے فوری اقدامات نہ کیے تو یہ راستہ پورا بلاک ہو سکتا ہے اور پانی میں بہہ جانے کا خدشہ ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago