یاد رہے کہ 2019 میں ہونے والے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد سے سرفراز احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ناصرف ہٹا دیا گیا تھا بلکہ ٹیم سے ڈراپ بھی کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ قومی اسکواڈ میں اِن اور آؤٹ ہوتے رہتے ہیں . اب گزشتہ روز ٹیم منیجمنٹ کی مشاورت کے بعد اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کرکے حیدر علی، فخر زمان اور سرفراز احمد کو پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سرفراز احمد کی قومی اسکواڈ میں واپسی پر شائقین کرکٹ کے دلچسپ تبصرے کئے گئے . میڈیا رپورٹ کے مطابق کچھ صارفین قومی ٹیم میں شمولیت کو سرفراز احمد کے صبر کا پھل قرار دیا اور کچھ صارفین نے میمز کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا .
متعلقہ خبریں