گوادر میں بلوچ راجی مچی کو روکنا کم عقلی اور نااہلی ثابت ہوگی، عالی بگٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بگٹی قبائل کے سربراہ نواب محمد میر عالی بگٹی کہا ہے کہ بلوچستان میں ظلم وناانصافیوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے، بدقسمتی سے بلوچستان میں سازش کے تحت انتہائی نااہل وکرپٹ اور سیاست سے نابلد نمائندوں کو عوام پر مسلط کیا گیاہے، جس کی وجہ سے صوبے بھر میں سیاسی بحران اور پہلے سے محروم عوام کی محرمیوں میںاضافہ ہو رہا ہے ، بلوچ عوام میں بے چینی اور بے یقینی جنم لے رہی ہے، انہی نااہل اور کرپٹ نمائندوں کے ذریعے بلوچ عوا م کے ساحل وسائل کو لوٹا جا رہا ہے۔ ان ظلم وزیادتیوں، ناانصافیوں اور محرومیوں کے خلاف جب بلوچ عوام بالخصوص تعلیم یافتہ نوجوان آواز اٹھاتے ہیں تو انہیںجبری طور پر اغواکرکے غائب کیا جاتا ہے اور بعد میں ان میں سے کچھ کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی جاتی ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے یہاں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ گمشدہ افراد کے عزیزواقارب جبر گمشدگیوں کے خلاف اپنی آئینی وجمہوری حق کو استعمال کرتے ہوئے احتجاج یااحتجاجی جلسہ وجلوس یا ریلیاں نکال کر اپنی آواز بلند کرتے ہیں،انصاف کی فراہمی کی بجائے ان پر لاٹھی چار ج وتشدد کیا جاتا ہے، بلوچ ماﺅں بہنوں اور بزرگ خواتین کی بے حرمتی کی جاتی ہے جو کہ بلوچ روایات کے خلاف اور قابل مذمت عمل ہے ۔انہوںنے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت کے نمائندے کرپشن لوٹ کے مار علاوہ بلوچیت اوربلوچ روایات سے ناواقف اور جیبیں بھرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ دنوں عزم استحکام نامی آپریشن کی بازگشت ہورہی ہے ، لیکن بلوچستان مزید کسی فوجی آپریشن کا متحمل نہیںہو سکتا یہ بلوچستان میں لگی آگ کو مزیدبھڑکانے کے مترادف ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے اور اپنی رائے کے ذریعے اپنے حقیقی قیادت کو منتخب کرنے کا حق نہیں دیاجاتا۔ نواب میر عالی بگٹی نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچستان کے طول وعرض میں رہنے والے مظلوم بلوچ اقوام کی ایک مضبوط آواز بن چکی ہے اور گوادرمیں 28 جولائی کوان کی جانب سے ایک پرامن جلسہ منعقد کرنا ان کا آئینی اور قانونی حق ہے، ان کے آگے رکاوٹیں کھڑی کرنا اور انہیں جلسہ کرنے سے روکنا کم عقلی اور نااہلی ثابت ہوگی، طاقت کے استعمال سے بلوچ قوم میں مزید نفرتیں بڑھیں گی۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

4 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

4 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago