کیچ میں رواں سال مزید 793 ٹیوب ویلز لگانے کا اعلان


تربت(قدرت روزنامہ)ایف سی بلوچستان سا¶تھ اور ضلعی انتظامیہ کا ضلع کیچ کی تحصیل دشت میں گرینڈ جرگہ کاانعقاد،آئی جی ایف سی بلوچستان (سا¶تھ) اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع کیچ کی تحصیل دشت میں مقامی معززین اور کاشتکاروں کے ساتھ گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا ،جرگہ میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت ایک سال سے کم مدت میں تحصیل دشت میں 125 ٹیوب ویل کی تنصیب اور اس سے 2500 ایکڑ زمین زیر کاشت لانے کو سراہا گیا اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے رواں سال مزید 793 ٹیوب ویلز لگانے کا اعلان کیا گیا، اس اہم پیش رفت کا مقصد دشت کے غیرآباد زرعی زمین کے لیے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے جس سے مقامی کسانوں کی پیداواری صلاحیت اور ذریعہ معاش میں قابل قدر بہتری ہوگی ،گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت علاقے میں ٹیوب ویلوں کی کھدائی اور جدید سولرسسٹم کے نظام کی فراہمی بھی شامل ہے، جو موجودہ سیزن میں نصب کیے جائیں گے، اس اقدام سے مقامی کسانوں کو درپیش پانی کی کمی کو پورا کرکے غیرآباد زرعی زمینوں کو قابل کاشت بنایا جائے گا، آئی جی ایف سی بلوچستان (سا¶تھ) نے ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زرعی شعبے کو مستحکم کرنے اور جنوبی بلوچستان میں کسانوں کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا، یہ اقدام پائیدار زراعت اور کسانوں کو معاشی طور پربااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو مقامی کسانوں کے لیے طویل مدتی فوائد کو یقینی بنائے گا، علاقہ کے لوگوں نے رواں سال سیکورٹی حالات میں بہتری پر ایف سی کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں مل جل کر کام کرنے کا عزم کیا، اس کے بعد علاقے کے مختلف مسائل پر بات چیت کی گئی جنہیں آئی جی ایف سی (ساﺅتھ) اور ڈپٹی کمشنر کیچ نے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی، آئی جی ایف سی بلوچستان (سا¶تھ) نے زرعی شعبے میں اچھی پیداوار حاصل کرنے والے کسانوں میں انعامات تقسیم کیے، مزیدبرآں ضلعی انتظامیہ نے ان منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ تکمیل کے لیے مقامی کسانوں کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا اور تحصیل دشت کے کسانوں کے لیے رجسٹریشن کے عمل کا بھی اعلان کیا جو یکم اگست تک جاری رہے گا۔

Recent Posts

اسلام آباد میں میاں بیوی سے نکاح نامہ مانگنے والے 3پولیس اہلکاروں کو سزا دے کر مثال بنا دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )تھانہ بارہ کہو کی حدود میں میاں بیوی سے نکاح نامہ…

1 min ago

اسحاق ڈار کے دورہ امریکا ملتوی کرنے پر ترجمان دفتر خارجہ ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ امریکا ملتوی کرنے پر ترجمان دفتر…

10 mins ago

محسن نقوی کی چین کے وزیرسیاسی و قانونی امورسے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے وزیر…

22 mins ago

کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون تیار کر رہے ہیں ۔۔۔؟حکومتی شخصیت نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں

کراچی (قدرت روزنامہ) کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون…

26 mins ago

میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے پر 3 پولیس اہلکار برطرف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے…

38 mins ago

پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں حکومت کی جانب سے مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ کردیا…

50 mins ago