حکومت نے دھرنا روکا تو کیا کرنا ہوگا؟ جماعت اسلامی نے کارکنان کو ہدایات جاری کردیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی پاکستان نے اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے بجلی و گیس کے بلوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف ’حق دو عوام کو‘ تحریک کے تحت جمعہ، 26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کی اجازت نہ ملنے پر کارکنوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
جمعرات کو جماعت اسلامی کی جانب سے جاری ہدایات میں کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنا ہوگا، ہرراستہ ہر قافلہ ڈی چوک پہنچے گا۔
پروگرام کے تحت کارکنوں کے نام جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کارکن اور شرکا نمازِ جمعہ اور طعام وغیرہ کے بعد 5 بجے تک دھرنا مقام پر پہنچ جائیں، دھرنے کی جگہ ہی قیام گاہ ہو گی اور اس کے لیے بیگ یا شاپر میں چادر، کپڑے، پانی کی بوتل، تکیہ اور چھتری ہمراہ رکھیں۔
حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے دھرنے میں رکاوٹوں کی صورت میں کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ اگر حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے مقام تک پہنچنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں تو کارکن ڈی چوک پہنچنے کے لیے متبادل راستہ استعمال کریں۔
رکاوٹوں کی صورت میں واپس جانے کی بجائے شہروں کے مرکزی چوک پر دھرنا دیں اور نیٹ بند ہونے کی صورت میں لینڈ لائن سے منصورہ ایکسچینج سے ہدایت لیں۔
اس سے قبل آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے جماعت اسلامی کو بغیر اجازت دھرنا دینے کے خلاف کارروائی کا الٹی میٹم بھی دے دیا ہے۔ جماعت اسلامی نے بجلی و گیس کے بلوں میں اضافے کے خلاف جمعہ کے روز ڈی چوک میں دھرنا دینا ہے لیکن تاحال اسلام آباد انتظامیہ سے دھرنے کی اجازت نہیں مل سکی۔

Recent Posts

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

1 hour ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

1 hour ago

مراکز صحت کی ری ویمپنگ کیلیے 31دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر، بوسیدہ عمارتیں چمچماتے کلینکس میں تبدیل ہونگی:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے…

2 hours ago

سموگ کے معاملےپر اصل حکمرانوں نے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سموگ کی…

2 hours ago

سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 کو پنڈی…

2 hours ago