کولا نیکسٹ کے مالک کا کراچی میں اغوا، اہل خانہ کا عدالت سے رجوع


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے پس منظر میں مغربی مصنوعات کے بائیکاٹ کے بعد تیزی سے مقبول ہوتا مقامی سافٹ ڈرنک کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقاراحمد کو گزشتہ منگل کی شام کراچی کی ماڑی پور روڈ سے مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا ہے۔
نقاب پوش مسلح افراد ڈبل کیبن گاڑی میں اغوا کر کے لے گئے تاہم پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج نہ ہونے پر اہل خانہ نے بازیابی کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق ذوالفقار احمد کی گاڑی کو کالے رنگ کے ویگو نے ماڑی پور پر موجود پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے روکا، نقاب پوش افراد نے اسلحے کے زور پر کولا نیکسٹ کے مالک اور ان کے ساتھ موجود ان کے دوست قیصر کو گاڑی سے اتار کر ویگو میں بٹھاکر لے گئے
تاہم کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد ذوالفقار احمد کے دوست قیصر کو گاڑی سے اتار دیا گیا لیکن ذوالفقار احمد کو جانے نہیں دیا گیا، کولا نیکسٹ کے مالک کے اغوا کی درخواست پراچی ٹیکسٹائل ملز کے مینیجر عمران کی جانب سے کلری پولیس اسٹیشن میں جمع کروائی گئی تاہم پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی۔
پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج نہ کرنے پر مغوی ذوالفقار احمد کے بعد اہل خانہ نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے، واضح رہے کہ کولا نیکسٹ پاکستان کے ایک بڑے گروپ یعنی میزان آئل کا حصہ ہیں۔

Recent Posts

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

41 mins ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

54 mins ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

1 hour ago

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…

1 hour ago

تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…

2 hours ago

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

2 hours ago