‘وہاں روز وارداتیں ہوتی ہیں’، ہربھجن نے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد سے پہلے ہی زہر اگلنا شرو ع کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق اسپن بولر ہربھجن سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے متعلق زہر اگلنا شروع کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر نے بھارتی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں شرکت اور پاکستان جانے کی تصدیق کرنے سے پہلے حکومت سے منظوری لینے کے بھارتی بورڈ کے فیصلے کی حمایت کی۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ سے جب بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی اس بات کا جواب دے دے کہ بھارتی ٹیم پاکستان کیوں جائے؟
انہوں نے کہا پاکستان میں حفاظت کے خدشات ہیں، وہاں کے حالات ایسے ہیں کہ تقریباً ہر روز حادثات ہوتے رہتے ہیں، وارداتیں ہوتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ وہاں جانا بھارتی ٹیم کے لیے محفوظ ہے اور بی سی سی آئی کا مؤقف بالکل درست ہے، ہمارے کھلاڑیوں کی حفاظت سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں ہے، میں کرکٹ بورڈ کے مؤقف کی حمایت کرتا ہوں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور کہا ہے کہ حکومت ٹیم کے پاکستان جانے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago