اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام کا کہنا ہے آٸی ایم ایف سے نجات اور ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتکاری کی طرف جانا ہو گا۔
وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے ایف پی سی سی آئی کے وفد نے عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں ملاقات کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت رانا تنویر حسین کا کہنا تھا حکومت عوام اور تاجروں کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے، سرمایہ کاری کے لیے خصوصی اقتصادی زونز بنا رہے ہیں، اقتصادی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ کرنا ہو گا۔
رانا تنویر حسین کا کہنا تھا حکومت انڈسٹری کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، برآمدات بڑھا کر ہی معاشی ترقی حاصل کی جا سکتی ہے۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرم شیخ کا کہنا تھا آٸی ایم ایف سے نجات اور ملکی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے صنعتکاری کی طرف جانا ہوگا۔
عاطف اکرم شیخ کا کہنا تھا بجلی ٹیرف میں ریلیف ملے تو ایکسپورٹ کا 60 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…