’جھوٹ پھیلانے سے گریز کریں‘، بیٹے کی پیدائش سے متعلق خبرپر حارث رؤف کا ردِعمل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے پہلے بچے کی ولادت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
دو روز قبل سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حارث رؤف اور مزنا مسعود کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
صارفین نے ایک نومولود بچے کی تصویر کو حارث رؤف کا بیٹا قرار دے دیا تھا جس کی کرکٹر نے سختی سے تردید کرتے ہوئے جعلی خبروں کی روک تھام کی درخواست کی ہے۔
حارث رؤف نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں لکھا کہ ‘میرے بچے سے متعلق پیدائش کی خبریں جھوٹی ہیں، برائے مہربانی جھوٹی خبریں پھیلانے اور ان پر یقین کرنے سے گریز کریں’۔
کرکٹر نے مزید لکھا ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کوئی بھی معلومات جو کسی غیر مصدقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نظر آئے وہ افواہ کے سوا کچھ نہیں ہو گی۔
واضح رہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف اپنی دیرینہ دوست مزنا مسعود ملک سے دسمبر 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جب کہ دونوں کی شادی کی تقریبات جولائی 2023 میں ہوئی تھیں۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago