عائشہ اکرم نے تمام واقعے کا ذمہ دار اپنے ساتھی ریمبو کو ٹھہرا دیا ہے . پولیس حراست میں ریمبو نے میڈیا کے سامنے بیان دیا کہ مجھے پتا ہے اس لڑکی کو کیسے میں زندہ وہاں سے نکال کر گھر لے کے گیا اور عائشہ اکرام نے مجھے ہی کیس میں نامزد کردیا، یہ نہ میری غلطی ہے اور نہ عائشہ اکرام کی غلطی ہے، مینار پاکستان جانے کا پلان میرا نہیں بلکہ عائشہ اکرام کا تھا، اس نے کسی اور کے ساتھ جانا تھا، لیکن جس کے ساتھ جانا تھا اس کے بھائی کا انتقال ہوگیا تھا جس کی وجہ سے مجھے عائشہ کے ساتھ جانا پڑا . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) گریٹر اقبال پارک میں درجنوں افراد کے ہاتھوں ہراساں ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کے کیس میں پیش رفت ہوئی . پولیس نے عائشہ اکرام کے بیان پر کارروائی کرتے ہوئے اس کے ساتھی ریمبو کو حراست میں لے لیا .
متعلقہ خبریں