سلمان خان کی زندگی میں ایک اور لڑکی آ گئی، بھارتی میڈیا میں ہنگامہ برپا

ممبئی (قدرت روزنامہ) معروف بھارتی اداکار سلمان خان جہاں حال ہی میں اپنے اوپر ہونے والے حملے کے حوالے سے توجہ حاصل کر رہے تھے وہیں اب ان کی مبینہ گرل فرینڈ سے متعلق بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سلمان خان کی زندگی میں اب ایک لڑکی نے اینٹری دی ہے۔اداکار اور ان کی فیملی کی جانب سے لولیا وانتور کی سالگرہ 24 جولائی کو منائی گئی تھی، جس میں سلمان خان سمیت گھر کے دیگر افراد بھی شامل تھے۔رومانیہ سے تعلق رکھنے والی لولیا اداکارہ بھی ہیں اور گلوکاری کے شعبے سے بھی منسلک ہیں، تاہم لولیا نے انسٹاگرام پر سلمان خان کی فیملی کے ساتھ لی گئی تصویر کو شئیر کرتے ہوئے لکھنا تھا ’آئی لوو یو‘۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رومانیہ سے تعلق رکھنے والی لولیا کو سلمان خان کی گرل فرینڈ قرار دیا جا رہا ہے، اگرچہ اداکارہ اور سلمان خان دونوں ہی کی جانب سے اس حوالے سے تصدیق نہیں کی گئی ہے، تاہم تردید بھی نہیں کی گئی ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق لولیا اور سلمان خان کے درمیان تعلقات کی خبریں کئی سال سے گردش کر رہی ہیں۔

دوسری جانب لولیا سے قبل کترینہ کیف اور ایشوریا رائے کے حوالے سے بھی خبریں گردش کرتی رہی تھیں۔جبکہ 2022 میں لولیا کی جانب سے سلمان خان کے حوالے سے تبصرہ ضرور کیا گیا تھا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے ساتھ وقت بتا کر انہیں اچھا محسوس ہوتا ہے، جبکہ وہ ایک بہترین انسان ہیں۔ جب آپ ان کے قریب ہوتے ہیں، تو بہت کچھ سیکھ جاتے ہیں۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago