طلاق کی افواہیں، نئی تصویر سامنے آنے پر ابھیشیک اور ایشوریا کے مداح خوش ہوگئے

ممبئی(قدرت روزنامہ )بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن کی نئی گاڑی کے نمبر نے اداکار جوڑی کو ایک ساتھ دیکھنے کے خواہش مند مداحوں کو اطمینان بخشا ہے کیوں کہ بتایا جارہا ہے کہ ابھیشیک کی نئی گاڑی کا نمبر ان کی اہلیہ کا پسندیدہ نمبر ہے۔
سوشل میڈیا پر پاپارازی یوگن شاہ کے اکاونٹ سے ابھیشیک کی نئی کار میں سوار ہوتے تصویر شیئر کی گئی جس نے اداکار جوڑی کے مداحوں کو خوش کردیا۔تصویر میں ابھیشیک کو اپنی نئی سیاہ رنگ کی گاڑی میں فلم ‘دی آرچیز’ کی سٹار سہانا خان، اگستیہ نندا اور اپنی بھانجی نویا نویلی نندا کے ساتھ دیکھا گیا۔تصویر میں خاص ابھیشیک کی گاڑی کا نمبر 5050 واضح کیا گیا ہے اور یوگن شاہ کا کہنا ہے کہ یہ نمبر ایشوریا کا پسندیدہ نمبر ہے۔یوگن شاہ نے پوسٹ کا کیپشن درج کرتے ہوئے کہ ’محبت زندگی ہے اور ہمیشہ کے لئے ہے ۔‘
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق کی خبریں گزشتہ کچھ مہینوں سے زیرِ گردش ہیں البتہ دونوں کی جانب سے اس پر لب کشائی نہیں کی گئی ہے۔مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں ابھیشیک کا اہلیہ اور بیٹی کے بجائے والدین کے ہمراہ فوٹوشوٹ موضوع بحث بنا تاہم تقریب سے وائرل کچھ تصویروں نے مداحوں کو خوش بھی کیا۔اس کے بعد ابھیشیک نے سوشل میڈیا پر بھارتی صحافی کی جانب سے شیئر طلاق سے متعلق پوسٹ پر لائیک کیا جس نے ایک بار پھر ابھیشیک اور ایشوریا کو ساتھ دیکھنے کے خواہش مند مداحوں کو اداس کردیا۔
بعد ازاں امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر اپنی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن نے بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔اس سے قبل ایشوریا رائے کے بچن ہاو¿س چھوڑنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں اور امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کردیا تھا۔ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago