کراچی ؛ اغواء ہونے والے ایک ہی خاندان کے 5 بچے بازیاب

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی پولیس نے اغوا ہونے والے ایک ہی خاندان کے پانچ بچوں کو بازیاب کرا لیا . تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیول کالونی سعید آباد سے فہیم نامی شخص نے ایک ہی خاندان کے 5 بچوں کو اس وقت اغوا کیا جب وہ مدرسے سے پڑھ کر اپنے گھر واپس جا رہے تھے ، اغوا کار نے بچوں کی منتقلی کے لئے 2 رکشے استعمال کیے ، اس دوران ایک رکشہ ڈرائیور کو شک ہوا تو بچوں سے پوچھ گچھ کرنے پر بچوں نے اپنے والد کا نمبر دے دیا .

بتایا گیا ہے کہ رکشہ ڈرائیور نے بچوں کے والد سے رابطہ کیا تو انکشاف ہوا کہ ملزم بچوں کو اغواء کرکے لے جارہا تھا جس پر رکشہ ڈرائیور نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی ، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو اتحاد ٹاؤن سے بازیاب کرا کے اغواء کار فہیم کو گرفتار کرلیا . پولیس سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے اپنے بیاں کہا اس نے اپنی بیوی کو 3 ماہ قبل طلاق دی ہے ، بچوں کو غلط نیت سے اغواء کیا تھا ، بازیاب بچوں میں 10سالہ عارفہ ، نورین 10 سالہ ، بلال 3 سالہ ، محمد حسن 6 سالہ اور احسن عمرساڑھے تین سال شامل ہیں . دوسری طرف پولیس نے کم سن بچیوں کو اغوا کرکے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا . ملزم موٹرسائیکل پربچیوں کواغواکرکے لے جاتا تھا ، پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مدینہ ٹاؤن پولیس نے بچیاں اغواکرنے والا ملزم حراست میں لے لیا ، ملزم مختلف علاقوں سے اغواکے بعد کمسن بچیوں سے زیادتی کرتا تھا ، ملزم نے فتح آباد، رضا آباد، منصورآباد، پیپلزکالونی، جڑانوالا روڈسے بچیاں اغوا کیں ، سی سی ٹی وی فوٹیجز ملنے کے باوجود ملزم ایک سال سے چیلنج بنا ہوا تھا ، ملزم موٹرسائیکل پربچیوں کواغواء کرکے لے جاتا تھا اور زیادتی کا نشانہ بناتا تھا . . .

متعلقہ خبریں