امیتابھ ایک بار پھر ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کی میزبانی کیلئے تیار، تصویر جاری کردی

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن ایک بار پھرمشہور شو’ کون بنے گا کروڑ پتی’ کے سیٹ پر نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ‘ کون بنے گا کروڑ پتی’ کے سیزن 16 کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جس کی میزبانی ہمیشہ کی طرح امیتابھ بچن ہی کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ کی تاریخ 24 جولائی سے شو کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے اور اس حوالے سے امیتابھ نے بھی پہلی تصویر اپنے سوشل اکاو¿نٹ ایکس پر جاری کردی۔اس تصویر میں سینئر اداکار کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’شو میں واپسی، روٹین میں کوئی تبدیلی نہیں اور دوڑ جاری ہے‘۔ امیتابھ نے ایک تصویر اور بھی شیئر کی جس میں وہ بازو پھیلائے کھڑے ہیں، اس میں اداکار نے شو میں واپسی کی اطلاع دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ سیزن 16 اگست کی 12 تاریخ سے شروع ہوگا اور یہ پروگرام پیر سے جمعہ تک ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔واضح رہے گزشتہ سال امیتابھ بچن نے شو کی آخری قسط میں انتہائی جذباتی پیغام دیا تھا جس سے ان کے مداح یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ شاید اگلے سیزن میں اداکار میزبانی کے فرائض انجام نہیں دیں گے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago