پختونخوا؛ اہم شخصیات، جیل وتنصیبات کی سکیورٹی کیلیے 12 ہزار نئی اسامیوں کی تجویز


پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا میں اہم شخصیات، جیل اور تنصیبات کے لیے الگ سکیورٹی دینے کی سمری سامنے آ گئی۔
دستاویز کے مطابق صوبے میں سکیورٹی ڈویژن کے قیام کی سمری محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے تیار کی گئی ہے، جس میں 11 ہزار 853 اسامیاں تخلیق کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سکیورٹی ڈویژن کے اہل کار اہم شخصیات، جیل اور تنصیبات کے حفاظت پر مامور ہوں گے۔
دستاویز کے مطابق ایس پی 7، سب انسپکٹرز 105 اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی 210 اسامیاں ہوں گی۔ اسی طرح ہیڈکانسٹیبل 1048 اور کانسٹیبل کی 10 ہزار483 اسامیاں تخلیق کرنےکی تجویز ہے۔
سکیورٹی ڈویژن کی اسامیاں 2024ء سے2027ء تک3 مراحل میں تخلیق ہوں گی۔ سکیورٹی ڈویژن کے قیام پر6 ارب روپےسےزیادہ خرچ ہوں گے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت اہم شخصیات اور تنصیبات کی سکیورٹی پر10 ہزار483 پولیس اہل کار تعینات ہیں۔ شخصیات اور تنصیبات کی سکیورٹی کےباعث عوام کے لیے پولیسنگ متاثر ہو رہی ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago