چین اور سعودیہ سے 9 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہونے کا امکان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چین اور سعودی عرب کی جانب سے رواں مالی سال 2024-25 میں پاکستان کو 9 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کیے جانے کا امکان ہے ساتھ ہی پاکستان دیامر بھاشا ڈیم کے لیے بھی فنڈنگ ​​کا خواہاں ہے۔
ذرائع وزارت اقتصادی امور کے مطابق پاکستان کو تیل اور اشیاء کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر کی فسیلٹی متوقع ہے تاہم سعودی عرب کی جانب سے تیل کے قرضے کی ایک اور سہولت میں توسیع کا امکان نہیں ہے۔
وزارتِ اقتصادی امور کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کو اس سال 20.8 ارب ڈالر سے زائد کی کل ادائیگیوں کا سامنا ہے، جنیوا ڈونر کانفرنس نے 2023 میں 10.7 بلین ڈالر کا وعدہ کیا تھا لیکن ان میں سے صرف تین ارب ڈالر ہی ملے ہیں، پاکستان ڈونرز کانفرنس کے تحت کیے گئے وعدوں کی مد میں فنانسنگ حاصل کرنے کی بھی کوشش کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے عالمی بینک سے ایک بلین ڈالر کی توقع رکھتا ہے، ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک این فائیو پروجیکٹ کیلئے فنانسنگ فراہم کرے گا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

5 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago