مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی منظوری دیدی

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی، چیف سیکرٹری، سیکرٹری زراعت اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ 25 ایکڑ اراضی کے مالک کاشتکار زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کے اہل ہوں گے، سولرائزیشن پراجیکٹ کے لئے کاشتکار کو صرف 33 فیصدادائیگی کرنا ہو گی،زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی67فیصد ادائیگی حکومت کرے گی۔بریفنگ میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں 7ہزار ٹیوب ویل سولر انرجی پر منتقل کئے جائیں گے، وفاقی حکومت کے اشتراک سے دوسرے مرحلے میں مزید 10ہزار ٹیوب ویل سولر انرجی پر منتقل ہوں گے، ڈیزل سے ٹیوب ویل چلانے پر فی ایکڑ اخراجات 3ہزار، بجلی سے 1500روپے خرچ ہوتے ہیں جبکہ سولر انرجی سے ایک ایکڑ کی آبپاشی پر صرف 50روپے خرچ ہوں گے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ویجی ٹیبل فارمرز کے لئے بھی خصوصی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹماٹر، پیازسمیت دیگر ضروری سبزیوں کی سپلائی مینجمنٹ کا پائیدار سسٹم وضع کیا جائے، کسانوں کا مہنگی بجلی کا مسئلہ حل کریں گے اور ان کو سولر پینل دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں مزید کہا ہے کہ ڈیزل اورمہنگی بجلی سے چھٹکارا ملنے پر فصل کی لاگت میں کمی آئے گی، کسان خوشحال ہوگا تو پنجاب خوشحال ہوگا۔

Recent Posts

آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو قومی اسمبلی میں مزید کتنے ووٹ درکار؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت 26 ویں ترمیم پاس کروانے کا مصمم ارادہ رکھتی ہے اور…

5 mins ago

پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک بائیکس متعارف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ای ٹربو موٹرز نے پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک موٹر…

17 mins ago

پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کا احتجاج کن ممالک کی درخواست پر ملتوی کیا؟ سلمان اکرم راجا نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جنرل سیلمان اکرم راجا نے کہا…

31 mins ago

معاشی اعداد و شمار میں استحکام، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 16 ملین ڈالر سے زیادہ ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے…

40 mins ago

جامعہ کراچی میں طلبہ سراپا احتجاج کیوں، مطالبات کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی میں بھاری فیسوں، پوائنٹس کی کمی اور بنیادی سہولیات کے…

50 mins ago

سردار اختر مینگل کے بعد کیا بی این پی کے سینیٹرز اور ارکان اسمبلی بھی مستعفی ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بدھ کی شب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق رکن قومی اسمبلی…

1 hour ago