ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ ہو گی ٗشیخ رشید نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدقین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی . نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پورے قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا اور ان کی نماز جنازہ ان کی وصیت کے مطابق پڑھائی جائے گی .

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام انتظامات اہلخانہ کے ساتھ ملکر کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور قومی ہیرو کی نماز جنازہ 3 بج کر 30 منٹ پر ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ایچ ایٹ قبرستان میں کی جائے گی . دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صبح 6 بجے کے قریب کے آر ایل اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہو گئی تھی، ڈاکٹروں نے ایٹمی سائنسدان کو بچانے کی پوری کوشش کی تاہم صبح 7 بج کر 4 منٹ پر وہ دار فانی سے کوچ کر گئے . وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے بھی ڈاکٹر ڈاکٹرعبدالقدیرخان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محسن پاکستان کا انتقال قومی سانحےسے کم نہیں ہے . امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم محسن پاکستان سے محروم ہو گئی ہے . سراج الحق کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا لیکن ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو محفوظ بنایا . . .

متعلقہ خبریں