اسکرین پر فواد خان صرف ماہرہ خان کیساتھ ہی اچھے لگتے ہیں، صنم سعید


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ اسکرین پر فواد خان اور ماہرہ خان کی جوڑی دیکھ کر جادو سا احساس ہوتا ہے جبکہ میرے اور فواد کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا۔حال ہی میں صنم سعید نے برطانوی نشریاتی ادارے ایشین نیٹ ورک کو دیے گئے انٹرویو میں فواد خان اور ماہرہ خان کی جوڑی کی تعریف کرتے ہوئے اُنہیں بہترین قرار دیا۔
صنم سعید نے کہا کہ جب فواد خان اور ماہرہ خان اسکرین پر ساتھ نظر آتے ہیں تو اُن کا رومانس دیکھ کر لوگوں کو جادو سا احساس ہوتا ہے، یہ دونوں محبت کے کرداروں میں ہی اچھے لگتے ہیں جبکہ میں فواد کے ساتھ اسکرین پر اچھی نہیں لگتی۔
اداکارہ نے کہا کہ ماہرہ خان اور فواد خان دونوں ہی خوبصورت ہیں، اسی وجہ سے اُن کی جوڑی بھی سب کو بےحد پسند آتی ہے جبکہ میرے لیے یہ لازمی نہیں کہ میں ہمیشہ فواد خان کے ساتھ محبت کے کردار میں ہی نظر آؤں۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ میں اور فواد 12 سال بعد دوبارہ اسکرین پر ایک ساتھ کام کررہے ہیں، وقت اتنی تیزی سے گزر گیا کہ مجھے احساس ہی نہیں ہوا۔صنم سعید نے مزید کہا کہ میں ایک اداکار ہوں اور مجھے ہر طرح کے کردار کرنے ہوتے ہیں تو میں دیکھنے والوں سے یہی کہنا چاہوں گی کہ ہر اداکار ہر بار محبت کے کردار میں نظر نہیں آسکتا۔
واضح رہے کہ صنم سعید اور فواد خان نے بھارتی ویب سیریز ‘برزخ’ کے ذریعے ایک ساتھ اسکرین پر واپسی کی ہے، اس سیریز کو گزشتہ ہفتے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو اور زندگی یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا تھا۔
‘برزخ’ میں فواد خان اور صنم سعید نے سوتیلے بہن بھائی کا کردار ادا کیا ہے، سیریز میں دونوں کی شاندار اداکاری کو پاکستان سمیت بھارتی مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔اس سے قبل سال 2012 میں فواد خان اور صنم سعید بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ‘زندگی گلزار ہے’ میں میاں بیوی کے کردار میں نظر آئے تھے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago