دھرنے کے نام پر شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنانے کی اجازت نہیں، ڈھائی گھنٹے والی بھوک ہڑتال ہی کریں : عظمیٰ بخاری


لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ احتجاج اور دھرنے کے نام پر شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنانے کی اجازت نہیں، آپ لوگوں کو ڈھائی گھنٹے والی بھوک ہڑتال ہی سوٹ کرتی ہے، 3 سے 7 والی ٹائمنگ بہتر ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھے قیدی کا مشن دھرنوں کے ذریعے ہی اقتدار میں پہنچنا ہے، پی ٹی آئی کی سیاسی تاریخ سڑکیں اور چوک چوراہوں کے گرد ہی گھومتی ہے، جو جماعت 2014ء سے سڑکوں پر ہے 3 دن گھروں میں آرام کر لے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر دفعہ 144 لگائی گئی ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ دھرنا پارٹی کے پاس احتجاج اور دھرنے کے لیے خیبر پختونخوا موجود ہے، بنوں میں ہونے والے افسوسناک واقعے پر ابھی بھی قوم کے بہت سوالات ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے آج اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ کو تحریک انصاف کے ساتھ دو گھنٹوں میں مشاورت کا حکم دے رکھا ہے۔
پی ٹی آئی کی آج 26 جولائی کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی۔جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہا کہ 2 گھنٹے ہیں آپس میں مشاورت کر کے 12:30 بجے آگاہ کریں، میرے خیال میں آج اسلام آباد میں تو کوئی دوسرا احتجاج بھی ہے۔
عدالت میں اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ پی ٹی آئی کی درخواست موصول ہوچکی ہے اور اس پر آرڈر آچکا ہے، اسلام آباد میں دوسرے احتجاج کا مجھے کوئی علم نہیں۔

Recent Posts

بیرون ملک پاکستانی گروپ کی پی آئی اے کو سوا کھرب سے زائد میں خریدنے کی پیشکش

پی آئی اے کے 250 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے کی بھی پیشکش کی…

57 mins ago

پاکستان میں 50 فیصد سے زیادہ سگریٹس کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف

قانونی سگریٹس کی فروخت میں کمی سے ٹیکس ریونیو میں سالانہ 300 ارب کا نقصان…

1 hour ago

ریپ کیسز سے متعلق قانون میں ترمیم کیلیے سب کمیٹی بنانے کا فیصلہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں نیشنل فارنزک ایجنسی 2024 بل بھی منظور کرلیا گیا اسلام…

2 hours ago

ونٹر پیکج کے تحت 3 ماہ کیلیے بجلی کی قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کا امکان

پیکج کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط ہوگی، ذرائع اسلام آباد…

2 hours ago

عدالتی اصلاحات کے تحت کمزور طبقے کے مقدمات کو ترجیح دی جائے، سپریم کورٹ اعلامیہ

عدالتی اصلاحات کو حتمی شکل دینے سے پہلے عوام سے بھی بحث کرائی جائے گی،…

2 hours ago

وزیر دفاع نے عمران خان کی امریکا حوالگی کا امکان مسترد کردیا

نہیں لگتا ٹرمپ عمران خان کی رہائی کا کہیں گے، خواجہ آصف اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر…

2 hours ago