جماعت اسلامی نے مطالبات حکومت کے سامنے رکھ دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ عوام کے حقوق کی جنگ ہے، ہم ان کیلئے دھرنا دینے آئے ہیں، حکومت سے بس ایک ہی مطالبہ ہے کہ عوام کو ریلیف دیں۔

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ احتجاج ہمارا حق ہے، گرفتار کارکن رہا کیے جائیں، آئی پی پیز کو مسلط کر رکھا ہے، اربوں روپے کھائے جا رہے ہیں، دھرنے کا ابھی آغاز ہوا ہے انشا اللّٰہ ہم یہی رہیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایک طرف آئی پی پیز ہم پر مسلط کرتے ہیں اوپر سے گرفتاریاں بھی کرتے ہو، یہ دھرنے کا اختتام یا ٹھہراؤ نہیں بلکہ ابتداء ہے، ہم مختلف جگہوں پر بیٹھیں گے، پورے پاکستان میں دھرنے دیں گے، ہمارا اگلا پڑاؤ مری روڈ ہے، اگلا لائحہ عمل وہاں بتاؤں گا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف مقامات پر دھرنے دینے کے اعلان کے بعد جماعت اسلامی نے جڑواں شہروں کے 4 مقامات پر دھرنا دے دیا۔

مہنگی بجلی اور ٹیکسوں کے خلاف جماعت اسلامی نے مری روڈ راولپنڈی، زیرو پوائنٹ اسلام آباد، چونگی نمبر 26، جبکہ راولپنڈی میں لیاقت باغ کے باہر دھرنا دیا ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago