پی ٹی آئی نےمخصوص نشستوں کی فہرست جمع کرادی، صنم جاوید کا نام شامل ہے یانہیں؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی نے قومی اور 3 صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کے لیے فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی۔

تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی، سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کے لیے فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروائی ہے۔فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست کے لیے صنم جاوید کو بھی شامل کیا گیا ہے، دیگر خواتین میں کنول شوذب، عالیہ حمزہ، سیمابیہ طاہر، روبینہ شاہین اور رِیحانہ ڈار کے نام بھی سرفہرست ہیں جبکہ ڈاکٹر یاسیمن راشد پنجاب اسمبلی میں لائی جائیں گی۔تحریک انصاف نے 67 خواتین اور 11 اقلیتی نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو دی ہے۔یاد رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دے دیا تھا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

5 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago