حکومت کی جماعت اسلامی کو مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ لیاقت باغ میں احتجاج پر اتفاق کے بعد اسلام آباد کی جانب مارچ کا کوئی جواز نہیں ہے، حکومت حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت اس وقت معاشی بحالی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، جماعت اسلامی سے بات کرنے کیلئے مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے پر تیار ہیں۔جماعت اسلامی کو لیاقت باغ میں جلسہ یا دھرنے کی اجازت دی گئی تھی، لیاقت باغ کا جو معاملہ طے ہوا تھا اس کے ایس او پیز طے ہوئے تھے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جلسوں میں کچھ کہتے ہیں، اجلاسوں میں کچھ اور، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات تضادات کا مجموعہ ہیں، طالبان کو واپس لانے والے کہتے ہیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، آپ کے پاس پلان کیا ہے؟ اینٹی ٹیررازم کیلئے کیا کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بٹ گرام میں درخت کاٹنے کا اسکینڈل آیا جس میں محکمہ جنگلات ملوث ہے، ہم ملک کی بقاء کےلیے بات چیت کرنے کےلیے تیار ہیں، 4 سال میں آپ نے ملک میں ایک اینٹ تک نہیں لگائی۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ لاکھوں نان فائلر کو فائلر بنانے کےلیے سسٹم لایا جا رہا ہے، بجلی بلوں پر 50 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے، 200 یونٹ تک بجلی کے صارفین پر بوجھ نہیں ڈال رہے۔

Recent Posts

پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک بائیکس متعارف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ای ٹربو موٹرز نے پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک موٹر…

8 mins ago

پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کا احتجاج کن ممالک کی درخواست پر ملتوی کیا؟ سلمان اکرم راجا نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جنرل سیلمان اکرم راجا نے کہا…

23 mins ago

معاشی اعداد و شمار میں استحکام، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 16 ملین ڈالر سے زیادہ ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے…

32 mins ago

جامعہ کراچی میں طلبہ سراپا احتجاج کیوں، مطالبات کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی میں بھاری فیسوں، پوائنٹس کی کمی اور بنیادی سہولیات کے…

41 mins ago

سردار اختر مینگل کے بعد کیا بی این پی کے سینیٹرز اور ارکان اسمبلی بھی مستعفی ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بدھ کی شب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق رکن قومی اسمبلی…

52 mins ago

حکومت بلوچستان کا تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو بلاسود قرضے دینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبے کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں…

60 mins ago