مہنگائی اور ٹیکسز کے ہاتھوں ستائے عوام اپنے حق کیلئے نکلیں اور دھرنے کو کامیاب بنائیں:جماعت اسلامی شعبہ خواتین

لاہور(قدرت روزنامہ)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق،صدر وسطی پنجاب نازیہ توحید،صدرلاہورعظمی عمران نے کہا ہے کہ عوام دشمن حکومت نے متوسط اور غریب طبقے سے جینے کا حق چھین لیا ہے-آئی پی پیز سے ظالمانہ معاہدے کر کے عوام کے خون پسینے کی کمائی کو ہر طریقہ سے لوٹ کر دولت باہر بھیج رہے ہیں گزشتہ3 ماہ میں آئی پی پیز کو 450ارب دیئے گئے، متعدد آئی پی پیز کو بجلی نہ بنانے پر 10ارب ماہانہ ادا کیے جاتے ہیں، اندھے معاہدوں کی قیمت عوام چکا رہے ہیں، ہر یونٹ پر 18روپے کیپسٹی چارجز کی مد میں شامل کیے جاتے ہیں . آج 26 جولائی کو ستائے ہوئے عوام کا دھرنا ہے-اسلام آباد دھرنا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اور ناجائز ٹیکسز واپس لینے کے لیے ہے .

انہوں نے کہا کہ حکمران خاندانوں نے پورا ملک یرغمال بنا رکھا ہے، غریب کو دو وقت کی روٹی دستیاب نہیں اور یہ ریاستی وسائل پر عیاشیاں کر رہے ہیں، پروٹوکول کے مزے لے رہے ہیں، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر 35فیصد مذید ٹیکسز عائد کیے گئے، سول ملٹری بیوروکریسی کو چھوٹ دی گئی، حکومتی اخراجات میں 25فیصد اضافہ ہوا-جماعت اسلامی پاکستان نے ستائے ہوئے عوام کے حقوق کی بازیابی کے لیے دھرنے کا اہتمام کیا ہے -
دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ آئی پی پیز معاہدے ختم کیے جائیں، ملازمین کو ریلیف دیا جائے، ٹیکسز واپس لے کر چھوٹے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے . بجلی ٹیرف میں سلیب سسٹم کا خاتمہ کیا جائے . حکمران فری بجلی، پٹرول اور گیس استعمال کرتے ہیں . بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کے باعث صنعت اور زراعت کے شعبے شدید مسائل کا شکار ہیں -کسانوں کو پانی دستیاب نہیں، زرعی بجلی کے ٹیرف میں اضافے کی تیاریاں ہو رہی ہیں .
ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ دھرنے میں شرکت کے لیے کراچی اور ملک کے دور دراز علاقوں سے قافلے روانہ ہو چکے ہیں ، تمام قافلے بیک وقت اسلام آباد پہنچیں گے، دیگر سیاسی جماعتوں اور ہر مکتبٔہ فکر کو بھی دعوت دی گئی ہے-یہ عوام کے حقوق کی جنگ ہے جو آج خود لڑنے نکلے ہیں، دھرنا مکمل طور پر پرامن ہو گا .

انھوں نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی کہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے دھرنے میں شرکت یقینی بنائیں .

. .

متعلقہ خبریں