مہنگائی اور ٹیکسز کے ہاتھوں ستائے عوام اپنے حق کیلئے نکلیں اور دھرنے کو کامیاب بنائیں:جماعت اسلامی شعبہ خواتین

لاہور(قدرت روزنامہ)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق،صدر وسطی پنجاب نازیہ توحید،صدرلاہورعظمی عمران نے کہا ہے کہ عوام دشمن حکومت نے متوسط اور غریب طبقے سے جینے کا حق چھین لیا ہے-آئی پی پیز سے ظالمانہ معاہدے کر کے عوام کے خون پسینے کی کمائی کو ہر طریقہ سے لوٹ کر دولت باہر بھیج رہے ہیں گزشتہ3 ماہ میں آئی پی پیز کو 450ارب دیئے گئے، متعدد آئی پی پیز کو بجلی نہ بنانے پر 10ارب ماہانہ ادا کیے جاتے ہیں، اندھے معاہدوں کی قیمت عوام چکا رہے ہیں، ہر یونٹ پر 18روپے کیپسٹی چارجز کی مد میں شامل کیے جاتے ہیں۔ آج 26 جولائی کو ستائے ہوئے عوام کا دھرنا ہے-اسلام آباد دھرنا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اور ناجائز ٹیکسز واپس لینے کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران خاندانوں نے پورا ملک یرغمال بنا رکھا ہے، غریب کو دو وقت کی روٹی دستیاب نہیں اور یہ ریاستی وسائل پر عیاشیاں کر رہے ہیں، پروٹوکول کے مزے لے رہے ہیں، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر 35فیصد مذید ٹیکسز عائد کیے گئے، سول ملٹری بیوروکریسی کو چھوٹ دی گئی، حکومتی اخراجات میں 25فیصد اضافہ ہوا-جماعت اسلامی پاکستان نے ستائے ہوئے عوام کے حقوق کی بازیابی کے لیے دھرنے کا اہتمام کیا ہے –
دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ آئی پی پیز معاہدے ختم کیے جائیں، ملازمین کو ریلیف دیا جائے، ٹیکسز واپس لے کر چھوٹے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ بجلی ٹیرف میں سلیب سسٹم کا خاتمہ کیا جائے۔ حکمران فری بجلی، پٹرول اور گیس استعمال کرتے ہیں۔ بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کے باعث صنعت اور زراعت کے شعبے شدید مسائل کا شکار ہیں -کسانوں کو پانی دستیاب نہیں، زرعی بجلی کے ٹیرف میں اضافے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔
ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ دھرنے میں شرکت کے لیے کراچی اور ملک کے دور دراز علاقوں سے قافلے روانہ ہو چکے ہیں ، تمام قافلے بیک وقت اسلام آباد پہنچیں گے، دیگر سیاسی جماعتوں اور ہر مکتبٔہ فکر کو بھی دعوت دی گئی ہے-یہ عوام کے حقوق کی جنگ ہے جو آج خود لڑنے نکلے ہیں، دھرنا مکمل طور پر پرامن ہو گا۔

انھوں نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی کہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے دھرنے میں شرکت یقینی بنائیں۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago