ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ اسلام آباد سے گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسدادانسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد نےکارروائی کرتے ہوئے ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ کوگرفتار کرلیا .

ایف آئی اے نے ملزم جبران کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ،ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے تھے،ملزم نے 8 شہریوں سے جنوبی کوریا بھجوانے کے نام پر 60 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے,ملزم شہریوں کو جنوبی کوریا بھجوانے میں ناکام رہا،ملزم شہریوں سے رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا،چھاپے کے دوران ملزم سے 11 پاسپورٹس اور دیگر سفری دستاویزات برآمد ہوئے .

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں .

. .

متعلقہ خبریں