وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پورے پنجاب میں سیف سٹیز بنانے کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پورے پنجاب میں سیف سٹیز بنانے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں سیف سٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کی بدولت شہر میں امن و امان بہتر ہوا، توقع سے بڑھ کر کام کیا گیا، چند مہینوں میں 18 شہروں کو سیف سٹی بنا دیں گے، عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے، پنجاب ترقی میں لیڈ کر رہا ہے، خدمت میں بھی لیڈ کرے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ویمن ورچوئل پولیس اسٹیشن قائم کیا ہے، بچوں کے لیے چائلڈ ورچوئل پولیس اسٹیشن لانچ کر دیا ہے، اس اقدام سے بچوں کی مدد کی جاسکے گی، حکومت کے پہلے ہفتے سیف سٹی میں خواتین سے بات چیت کی، بات چیت میں پتا چلا کہ یہاں خواتین کو رہائش کا مسئلہ ہے تو ہاسٹل بنانے کا فیصلہ کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پورے پنجاب سے طلبہ کے فون آ رہے ہیں کہ ہمیں فری وائی فائی دیں، جہاں جہاں سیف سٹی بنتا جائے گا فری وائی فائی دیتے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوتی ہے کہ ہم خواتین اور بچوں کی مدد کو پہنچتے ہیں، خواتین کےلیے فخر کی بات ہے کہ میں پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب بنی ہوں، مجھ پر پریشر بھی ہوتا ہے کہ میں نے آپ کو مایوس نہیں کرنا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago