پنجاب بار کونسل نے کل صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب بارکونسل نے کل صوبے بھر میں ہڑتال کی کال دےدی .

پنجاب بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ بھر کے وکلاء کل عدالتوں میں پیش نہ ہوں، سیاسی پارٹیز کے نمائندگان اور وکلاء کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے، لاہور میں سول عدالتوں کی تقسیم کا نوٹیفکیشن فوری واپس لیا جائے .

پنجاب بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ حکومت کورٹ فیس کے اضافے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا، کہا کہ پنجاب پولیس نے صوبے کو پولیس اسٹیٹ بنا رکھا ہے، پولیس عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہے، حکومت مہنگائی اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، حکومت آئے روز ٹیکسز لگانا اور بجلی کے بلوں میں اضافے سے عوام کا خون چوسنے میں مصروف ہے .

. .

متعلقہ خبریں