لاہور: تیز رفتاری سے روکنے پر نوجوان نے گاڑی دکان میں گھسادی

لاہور (قدرت روزنامہ)تیز رفتاری سےمنع کرنے پرایک شخص نےاپنی گاڑی سٹور میں گھسا دی . گاڑی ایک گاہک کوکچلتی ہوئی سٹورمیں گھس گئی .

حادثے میں رکشہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوئے .
پولیس کے مطابق شہری حامد کا کماہاں روڈ پرڈیپارٹمنٹل سٹور ہے، حامد نے پرویز اورزاہد علی کو گاڑی تیز چلانے سے منع کیا جس پر فریقین میں تلخ کلامی ہوئی، اہل علاقہ نے بیچ بچاؤ کرادیا تھا .

پولیس نے بتایاکہ 3 بجے کےقریب ملزموں نےتیزرفتار گاڑی دکان سےٹکرا دی گاڑی ایک گاہک کوکچلتی ہوئی سٹورمیں گھس گئی . حادثے میں رکشہ ڈرائیور سمیت3افراد زخمی بھی ہوئے .

پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور پرویز اور اس کے ساتھی زاہد علی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا .

. .

متعلقہ خبریں