لاہور(قدرت روزنامہ)سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کا مسئلہ انڈسٹری سمیت 24 کروڑ عوام کا مسئلہ ہے۔ آئی پی پیز کا معاملہ سینٹ میں زیر بحث ہے۔لاہور میں پاکستان فیڈریشن آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکا اجلاس ہوا۔ جس میں سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور سابق نگراں وفاقی وزیرِ تجارت گوہر اعجاز نے شرکت کی۔ایف پی سی سی آئی کے ریجنل آفس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انور الحق کاکڑ نے کہا کہ آئی پی پیز کا مسئلہ اٹھا کر پوائنٹ اسکورنگ نہیں کر رہے ہیں ہم مسئلے کا حل بات چیت سے نکالیں گے۔انھوں نے کہا کہ ’عوام کے حقوق کیلئے چھوٹی موٹی لڑائیاں ہم نے پہلے بھی لڑی ہیں ، ہم جنگ بھی لڑتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بیٹھے نجومی ملک کے بارے مایوسی پھیلا رہے ہیں، ملک کا مستقبل روشن ہے۔اس موقع پر سابق نگراں وفاقی وزیر تجارت و داخلہ گوہر اعجاز نے کہا کہ سرکاری اداروں کی غفلت عوام پر ڈالی جا رہی ہے، پورا پاکستان ایک آواز کے ساتھ کہہ رہا ہے آئی پی پیز سے متاثر ہوئے ہیں، ہمیں ہر حال میں آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کے حل تلاش کرنا ہو گا۔تقریب میں ایف پی سی سی کے پیٹرن انچیف اورصدر عاطف اکرام نے کہا کہ آئی پی پی پیز کے معاملے پر عدالت جا رہے ہیں، موجودہ ٹیرف پر انڈسٹری نہیں چلا سکتے۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…