گنداخہ(قدرت روزنامہ)میونسپل کمیٹی گنداخہ کے چیئرمین میر امداد خان جمالی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت کی بے جا مداخلت نے بلوچستان کو بنجرستان بنانے کی کوشش ہے محکمہ ایریگیشن سندھ اور حکومت سندھ جان بوجھ کر بلوچستان کو کیرتھر کینال میں اپنے حصے کا پانی نہیں دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین ایم سی گنداخہ میر امداد خان جمالی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ سندھ حکومت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے ہر روز نئے اینگل میں باتوں کا بہانہ بنا رہی ہے کبھی تو بیراج کے دروازے کمزور ہیں اور کبھی کہا جارہا ہے کہ کیرتھر میں سلٹ کی وجہ سے پانی کم جارہا ہے انھوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی ہی حکومت ہے پھر بھی بلوچستان کو اسکے حصے کا پانی فراہم نا کرنا پیپلز پارٹی حکومت کےلئے سوالیہ نشان ہے بیراج میں ہرروز نئی بات کھڑا کرکے سازش کے تحت بلوچستان کو قحط سالی کی طرف دھکیل کر معیشت کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے انھوں نے کہا گزشتہ سال بھی سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے سید قائم علی شاہ سے ملاقات کرکے بلوچستان کے حصے کا پانی لاتے تھے اس دفعہ سندھ حکومت اور محکمہ ایریگیشن سندھ نے کیرتھر کینال بلوچستان سے نکلنے والی ذیلی شاخوں کی زراعت کو تباہ کرنے کے پیچھے تلے ہوئے ہیں اگر یہی طور سندھ حکومت کا رہا تو ربیع کی فصل کو بھی شدید نقصان کا سامنا ہوسکتا ہے انھوں نے کہا ہم سپریم کورٹ آف پاکستان اور حکومتی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ کیرتھر کینال بلوچستان میں نہری پانی کی کمی پر فی الفور نوٹس لیا جائے اور کیرتھر کینال کو سکھر بیراج سے اپنے حصے کا پانی فراہم کیا جائے تاکہ شالی کی فصل کاشت ہوسکے ۔
سولرپینل لگوانے میں لاہور پہلے، اسلام آباد دوسرے اورکراچی تیسرے نمبرپررہا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی طرح…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…