خواتین پر تشدد کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمے کا حکم ہماری کامیابی ہے، حوران بلوچ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)انسانی حقوق کی ایکٹوسٹ، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی ریسرچ کوآرڈینیٹر حوران بلوچ نے کہا کہ جبری گمشدگی کا شکار ظہیر بلوچ کی بازیابی کیلئے نکلنے والی ریلی کی طرف سے خواتین کو زدوکوب کرنے، چادریں کھینچنے اور تشدد کرکے میرا بائیاں ہاتھ توڑنے پر پولیس والوں کیخلاف سیشن کورٹ کوئٹہ میں ایف آئی آر درج کروانے کیلئے 22A فائل کی تھی کہ جن پولیس اہلکاروں نے مجھ سمیت دیگر خواتین پر تشدد کیا ہے انکے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ جمعہ 26 جولائی 2024 کو سیشن کورٹ نے میری درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے سول لائن پولیس تھانہ کے ایس ایچ او کو حکم دیا کہ ان پولیس اہلکاروں کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ حوران بلوچ نے مزید کہا کہ ہم پرامن جدوجہد کے قائل ہیں ہم نے ہمیشہ پرامن جدوجہد کی ہے جس پر پولیس کا خواتین کو زدوکوب کرنے پر قانون کا سہارا لیا جو آج ہماری پہلی کامیابی یہ ہوئی کہ پولیس اہلکاروں کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کا عدالت نے حکم جاری کردیا ہے۔ حوران بلوچ نے کہا کہ میں اپنی پوری وکلا ٹیم کی شکرگزار ہوں جنہوں نے حق و سچ کی جنگ میں میرا ساتھ دیا، ہر بلوچ خاتون کا ساتھ دیا اور ہمیں انصاف دلانے کیلئے اپنی پیشہ ورانہ محنت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے خلاف میری درخواست منظور کروا لی۔جب میں پولیس کے خلاف ایف آئی آر درج کروارہی تھی تو اس دوران سول لائن تھانہ کی پولیس بھاری نفری میری گرفتاری کیلئے پہنچی لیکن وکلاءنے میری عبوری ضمانت بھی کر رکھی تھی جس کی وجہ گرفتاری نہیں ہوسکی۔

Recent Posts

سندھ حکومت کا سرکاری اداروں کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ )حکومت سندھ نے تمام سرکاری اداروں کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر…

1 min ago

کراچی میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہے۔…

3 mins ago

صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی معروف ادکارہ اور ماڈل صائمہ بلوچ نے…

11 mins ago

چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا ٹائٹل پاکستان نے اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،…

23 mins ago

چمن میں سرحدی آمدورفت کے لیے پاسپورٹ کی شرط: یومیہ 7 ہزار کمانے والے ماہانہ 7 ہزار نہیں کما پارہے، مظاہرین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پاک افغان سرحدی شہر چمن میں گزشتہ برس سے احتجاج…

35 mins ago

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی رات گئے مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام…

58 mins ago