پاکستان کے جوہری پروگرام کے معمار کی وفات قومی صدمہ ٗ شہباز شریف نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے معمار کی وفات ایک قومی صدمہ ہے، حکومت قومی سوگ کا اعلان کرے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان پاکستان کے دفاع اور سلامتی کی ایک قابل فخر تاریخ اور جدوجہد کا نام تھا ،ان کی تمام زندگی پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں صرف ہوئی، پاکستان اور قوم ہمیشہ ان کی احسان مند

رہے گی ،ان کی زندگی پاکستان سے محبت کی کہانی ہے، اسلام اور پاکستان ہی ان کا مطمع نظر رہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے پاکستان اور اس کے مفادات کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں، انہوں نے مادی مفادات کے بجائے پاکستان کے لئے کام کرنا پسند کیا ،اللہ تعالی پاکستان کے لئے ان کی خدمات کو توشہ آخرت بنا دے اورانہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔دوسری جانب مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدا لقدیر خان نے ملک کی بہت خدمت کی، ملکی دفاع کیلئے ان کی گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،وہ حقیقی معنوں میں ایک مرد مجاہد تھے۔ناظم اعلی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی وفات پر ہر دل غمگین ہے۔ انہوں نے عملی طور پر پاکستان کو دفاعی طاقت بنایا۔ شب و روز کی انتھک محنت کے بعد 1998 میں ایٹمی دھماکے کر کے انہوں نے پاکستان کو جوہری طاقت بنانے کا شاندار کارنامہ سر انجام دیا۔ناظم سیاسی امور چوہدری کا شف نواز رندھاوا نے کہا کہ مرحوم کی خدمات کی بدولت آج ہم ایک مضبوط دفاعی قوت کے حامل ہیں،وہ ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے محافظ تھے،اللہ تعالی ان کی خدمات جلیلہ کو قبول فرمائے اور درجات بلند کرے۔

Recent Posts

خضدار، لڑکیوں کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گینگ گرفتار

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار میں لڑکیوں کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گینگ کا سربراہ…

5 mins ago

سبی ضمنی انتخابات ، 3روز کیلئے ایف سی تعینات کردیا الیکشن کمیشن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سبی…

11 mins ago

پنجگور، موبائل ڈیٹا گزشتہ ڈھائی سال سے بند

پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…

19 mins ago

بلوچستان کے حالات فیصلہ ساز قوتوں کے خلط اقدامات کی وجہ سے خراب ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری

جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…

25 mins ago

بلوچستان میں طلبا مسلسل تشدد کا شکار ہیں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…

36 mins ago

شوبز میں مقام شوہر کی بدولت حاصل ہوا ہے، مومل شیخ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…

51 mins ago